تعمیراتی کام معیاری نہ ہوا تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ،ایکسین اور انجینئر کو معطل کیاجائے گا،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی،تعمیری کام معیاری نہ ہوا تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ،ایکسین اور انجینئر کو معطل کیاجائے گا،اب تک36ایکسینز اور 80انجینئرز کو معطل کیاجاچکاہے،کوتاہیوں کو نظرانداز کرناماضی کاحصہ بن چکاہے ہرمنصوبے کا خود جائزہ لیتاہوں،تعمیراتی کام میں کوئی کوتاہی نظر آئی تو اس سڑک کو اکارڑ کے پیسہ بھی وصول کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی بلوچستان ترقیاتی کام کے معیار پر عدم اعتماد کا اظہار اور متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کی،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ سڑکوں کی تعمیر معیار کے مطابق نہ ہوئی تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ اور متعلقہ ایکسین اور انجینئرکو معطل کیاجائے گاوزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اب تک 36 ایکسین اور80 انجینئرمعطل کئے جاچکے ہیں ماضی میں تعمیراتی منصوبوں میں کوتاہیاں ہوتی رہی ہوں گی مگر اب کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا ماضی کا حصہ بن چکا ہے خود ہر منصوبے پر ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہاہوں میرے علاوہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سال بجٹ میں 2ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام میں کوئی کوتاہی نظر آئی تو اس سڑک کو اکارڑ کے پیسہ بھی وصول کرینگے۔عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،اگر غفلت کامظاہرہ کیاجاتا رہاہے تو عوام کوریلیف نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں