سبی میں قتل ہونے والی لڑکی کی ماں انصاف مانگنے کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ: سبی میں تین سال پہلے قتل ہونے والی لڑکی کی ماں انصاف مانگنے کوئٹہ پہنچ گئی۔کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خاموش احتجاج کیا گزشتہ روز سبی کے رہائشی خاتون بی بی صاحب اپنی بیٹی کے قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف اور انصاف کے حصول کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خاموش احتجاج کیاان کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ان کی بیٹی کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا مگر تین سال گزرجانے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہوسکا علاقے کی پولیس ایف آئی آر میں نامزد ملزم کوگرفتار کرنے سے کترارہی ہے اس سلسلے میں سبی کے اعلی حکام ڈی ا ئی جی اور ایس پی کو بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی تفتیشی آفیسر بھی ہر کسی میں دلچسپی نہیں لے رہا میری بیٹی کے تین بجے تاحال قاتل کے پاس ہیں لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے وزیراعظم،آرمی چیف،چیف جسٹس اور وزیراعلی بلوچستان سے انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتی رہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں