ہنہ اوڑک سڑک کی ناقص تعمیر، ایکسئین اور ایس ڈی اوفارغ ٹھیکیدار کو وارننگ

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کے منصوبوں کی ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ ٹھیکیدار کو واننگ جاری کردی گئی۔ بدھ کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران سڑک کی تعمیر میں کوتاہی برتنے پر ایکسیئن اللہ محمد اور ایس ڈی او کی کا رکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارواء کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ کام کے معیار پر ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گء۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے کے لی? انکی جانب سے بنائے گئیطریقہ کار اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کی تعریف کی

اپنا تبصرہ بھیجیں