سعودی عرب،116 خصوصی پروازوں کے زریعے 23 ہزار 360 پاکستانیوں کو وطن پہنچایا گیا

ریاض:سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی کوشیشوں سے 116 خصوصی پروازوں کے زریعے 23 ہزار 360 پاکستانیوں کو وطن پہنچایا گیا۔سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ اب تک سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی کوشیشوں سے 116 خصوصی پروازیں اڑائی گئیں ان پروازوں کے زریعے 23 ہزار 360 پاکستانیوں کو وطن پہنچایا گیا، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجازنے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ نے گذشتہ دو روز سے بھرپور قونصلر خدمات انجام دے رہا ہیاس دوران کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا بھر پور خیال رکھا گیاریاض میں پاکستانی سفارت خانہ نے گذشتہ دو روز میں 394 دستاویزات کی تصدیق کی، 846 پاسپورٹ بنائے، راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ ریاض نے گذشتہ دو روز میں 165 شناختی کارڈ و نائیکوپ کارڈ بنائیکمیونٹی ویلفیئر کے حوالے سے گذشتہ دو دن میں 409 معاملات میں پاکستانیوں کی مدد کی گئی پاکستانی سفیر نے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کی فہرستیں جاری کر دیں راجہ علی اعجاز نے قونصلر و فلاحی خدمات حاصل کرتے پاکستانیوں کی تصاویر بھی اپنے ٹویٹ میں جاری کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں