بلوچستان اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی،علی مدد جتک

کوئٹہ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ بلوچستان اور وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے وزیر اعظم ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے جہانگیر ترین کو اب مراعات دے رہے ہیں وفاقی حکومت کا جہانگیر ترین سے چینی مہنگا لینا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے عوام کے پیسے کو کسی بھی صورت کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے اس کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور کردرادا کرینگے آج کوئٹہ میں شمولیتی اجتماع ہوگا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیاسی کارکن پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی دفتر میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہا کہ بلو چستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار قوم پرست اور مذہب پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی مفادات کو ٹھیس پہنچا یا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہردور میں بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اپنے دور ا قتدار میں بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے بلو چستان پیکج کااعلان کیا جس میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کئے مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی حکومت کئے جانے کے بعد جو بھی حکومت آئی ہے انہوں نے بلوچستان کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں کی اور نہ ہی بلوچستان کی پسماندگی کیلئے اقدمات اٹھائے گئے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا جارہا اور وفاقی حکومت نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے کافیصلہ کیا تھا مگر اب وہ اس لئے خاموش ہوگئے کہ چینی اور آٹے کے بحران میں تحریک انصاف کی قیادت ملوث ہے اس لئے اب وہ ایکشن لینے کی بجائے یوٹیلٹی اسٹورز کو بغیر ٹینڈر کے ا قدمات جاری کر دیئے کہ 67روپے فی کلو جہانگیر ترین سے چینی خریدی جائے تاکہ ان کو فائدہ پہنچا یا جاسکے پاکستان پیپلز پارٹی ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان عناصر کیخلاف کارروائی کریں جو عوام پر مہنگائی کابوجھ مسلط کر نے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں آج پیپلز پارٹی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت کررہے ہیں اور آئندہ بلوچستان اور وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں