اداروں اور سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی،سعدرفیق
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے وہ قیمت نہ مانگی جائے جو ہم ادا نہیں کر سکتے،اگر جلدی فیصلے نہ کیے گئے تو بحران گہرا ہوتا جائے گا ،میں نے دو سال قبل کہا تھا کہ آپ نفرت کے جو بیج بو رہے ہیں اس نتائج آنے والے وقت میں بہت خطرناک ہو ں گے ،ہم نفرت کی سیاست کو سپورٹ نہیں کریں گے ،چیف جسٹس پاکستان کو متنازعہ کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے ،وہ چاہتے ہیں کہ اداروں کے سربراہ پپٹ ہوں ،اپنی اصلاح کرنے کے لئے جیل سے بہتر کوئی جگہ نہیں ،اپنے آپ کو درست کرنے کے لیے بانی چیئرمین کو اپنے اوپر غور کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ انتخابات آئے اور گزر گے مگر ان پربحث و مباحثہ جاری ہے ،اصول کی بات یہ ہے کہ جب فیصلہ آجائے اس کو قبول کر لینا چاہیے،میں نے اپنے مخالف کو مبارک باد بھی دی اور لوگوں کے فیصلے کو قبول کیا ،ماضی میں ایسا بھی ہوا کہ میری باتوں سے اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہو تے رہے ہیں،بعض اوقات انسان جیت کر بھی ہار جاتا ہے اور بعض اوقات ہار کر بھی جیت جاتا ہے،میں ایک پرانا کارکن ہو ںاور ہمارا خاندان ایک عرصے سے پاکستان کی خدمت کرتا آرہا ہے ،بانی چیئرمین نے ڈیجیٹل میڈیا کا خوب استعمال کیا ہم تسلیم کرتے ہیں ہم اس طرح سے ان مقابلہ نہیں کر سکے ،یہ کہا جا رہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی میں ان سے یہ سوال کرنا چاہتا ہو کہ جب 2018 میں الیکشن میں دھاندلی کی جارہی تھی تب سب کہاں تھے ؟


