تنخواہوں کی عدم ادائیگی،واسا کی ملازمین نفسیاتی مریض بن گئے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ واسا میں کرپشن نے نااہلی کو جنم دیا جس سے محکمے میں صرف نااہل افسران تعینات کیے جاتے ہے۔اور احکام بالا کو خوش کرنے کیلئے محکمہ میں کرپشن کو فروغ دیا جاتا ہے۔ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے۔قرض پر قرض لیکر ملازمین نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔لیکن محکمے کے اعلی افسران کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ واسا کی ناقص کارکردگی نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ٹیوب ویل کی مرمت کرنا واسا کی زمہداری ہے لیکن خراب ٹیوب ویل کو مہینوں مرمت نہیں کیا جاتا اور خدا خدا کرکے مرمت ہوجاتی ہے۔تو بجلی کی عدم ادائیگی پر واپڈا بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔درحقیقت ٹینکر مافیا سے بھتہ لیکر عوام کو مشکلات دوچار کرکے اپنی کرپشن کو توسیع دی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ واسا کے درجہ چہارم کے ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی میں ہمیشہ مسائل کڑے کیے جاتے ہے۔جو کہ ملازمین کے ساتھ ظلم ہے اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مکتبہ فکر کوکرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں