الیکشن میں امیدواروں نے 5سو ارب سے زائد خرچ کر ڈالے
اسلام آباد(آئی این پی) عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے۔عام انتخابات میں ہر کاسٹ کئے گئے ووٹ پر اوسطا 2 ہزار 522 روپے خرچ ہوئے، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے انتخابی مہم پر 5 سو ارب سے زائد خرچ کئے، عام انتخابات پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 52 ارب 65 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254 امیدواروں کو فی کس ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے 51 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے۔
Load/Hide Comments


