چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (انتخاب نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین (مہم) چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں