ڈی آئی خان میں ہوٹل کے باہر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے مین بازار میں واقع مقامی ہوٹل کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ، 5افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے مین بازار میں واقع مقامی ہوٹل کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا ، جس کی ذد میں آکر 5افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں