وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، مریم نواز اور رانا آفتاب مد مقابل

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کاغذات وصول کیے۔ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔ بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں