وقت آنے پر یوکرین نیٹو کارکن بن جائے گا، سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن

اسٹولٹن برگ نے روس-یوکرین جنگ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے ایکس اکاﺅنٹ سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ میدان جنگ کی صورت حال بدستور سنگین ہے، یوکرین پر غلبہ حاصل کرنے کے پیوٹن کا ہدف تبدیل نہیں ہوا ہے اور ایسے کوئی آثار نہیں ہیں کہ وہ امن کی تیاری کر رہے ہیں۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ دوسری طرف یوکرین نے روس کو اپنے قبضے کی آدھی زمینوں اور بحیرہ اسود کے بیشتر حصے سے پیچھے ہٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں کی فوجی اور اقتصادی مدد نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا،اتحادیوں نے گزشتہ ہفتوں میں اربوں ڈالر کے نئے امدادی پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ پیوٹن نے نیٹو کو روکنے اور یوکرین کی رکنیت کو روکنے کے لیے یہ جنگ شروع کی اس کے برعکس یوکرین پہلے سے زیادہ نیٹو کے قریب ہو گیا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہو جائے گا، یہ صرف وقت کی بات ہے، نیٹو یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا کیونکہ ہم آپ کو اس دن کے لیے تیار کریں گے۔نیٹو اور یوکرین کے درمیان تعلقات کو اگلی سطح تک بڑھانے کے لیے قائم کی گئی نیٹو یوکرین کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا ۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں مضمر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں