وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری، کراچی کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سبب سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنر ہاو¿س میں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر سیکیورٹی کے باعث ریڈ زون میں اہم سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ایوان صدر روڈ، کھجور چوک، فوارہ چوک کے دونوں اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی کے باعث بند کردی گئی تھیں۔ اہم سڑکوں کی بندش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو چند منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments


