یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کا الزام، پاکستانی شناختی دستاویز رکھنے والے 4افراد گرفتار

نیو یارک(آئی این پی)امریکی حکام نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4افراد سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتارافراد کی شناخت محمد پہلوان، محمدمظہر،غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے،ایران سے حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،گرفتار افراد امریکی ریاست ورجینیا منتقل کیے گئے ہیں،عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے،امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں