قومی اسمبلی اجلاس، بےرسٹر گوہر خان نے نا مکمل قومی اسمبلی کی نشاندہی کردی
اسلام آباد (صباح نیوز) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بےرسٹر گوہر خان نے نا مکمل قومی اسمبلی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسپےکر راجہ پروےز اشرف سے اس معاملے پر رولنگ جاری کرنے کا مطالبہ کر دےا اور جواب کے لےے خلاف ضابطہ خواجہ محمد آصف کو فلور دےنے پر کونسل کے ارکان نے سخت احتجاج کےا ۔ راجہ پروےز اشرف نے انتباہ کےا کہ اگر اےسا ہوتا رہا تو کوئی بات نہےں کر سکے گا ۔ارکان کے حلف اور رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سخت احتجاج کے نتےجے مےں وزےر اعظم کے لےے نامزد امےدوار عمر اےوب خان اور بےرسٹر گوہر علی خان کو نکتہ اعتراض پر اظہار خےال کے لےے فلور دے دےا ۔ عمر اےوب خان نے کہا کہ ہماری بائےں طرف جعلی مےنڈےٹ والے بےٹھے ہےں اگر عوام کے اعتماد کو مجروح کےا جائے گا تو معاملات کےسے چلےں گے ۔ بےرسٹر گوہر خان نے آئےن اور قانون کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نامکمل ہے ہم حلف سے پہلے ےہ بات کرنا چاہتے تھے مگر ہمےں فلور نہےں دےا گےا ہمےں مخصوص نشستوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ہم سب نے ابھی آئےن کی پاسداری کا حلف اٹھاےا ہے اور ےہ ہا¶س نامکمل ہے اس بارے مےں اسپےکر ( آپ ) رولنگ جاری کرےں ۔ راجہ پروےز اشرف نے رولنگ کی بجائے فلور خواجہ آصف کو دے دےا جس پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سابق وفاقی وزےر پر ہوٹنگ کی اور انہےں تقرےر نہ کرنے دی اور راجہ پروےز اشرف نے کہا کہ اےک دوسرے کی بات نہےں سنےں گے تو ہا¶س کےسے چلائےں گے کوئی بات نہےں کر سکے گا ےہ اسمبلی رےاست کے استحکام اور اس کے تحفظ کے لےے ہے اور جذبات کی عکاسی اےسی ہی ہونی چاہےے ۔ سننے کا حوصلہ پےدا کرےں ، بےرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے متذکرہ معاملے پر آپ سے رولنگ مانگی ہے کسی اور کو جواب کے لےے فلور دےنا خلاف ضابطہ ہے ان سخت رےمارکس پر خواجہ محمد آصف نے اپنے ہاتھ کی گھڑی اتار لی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی طرف لہراتے رہے ۔ مسلم لےگ ن کے ارکان نے شےم شےم کے نعرے بھی لگائے ۔


