پنجاب کابینہ وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب کابینہ وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔ مشاورتی اجلاس کے بعد پہلے مرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں