بسیمہ ، ڈاکٹر کی تاخیر سے مریضہ دم توڑ گئی

بسیمہ(نمائندہ خصوصی)سول ہسپتال بسیمہ کے میڈیکل آفیسر کی دیر سے پہنچنے پر مریضہ جان کی بازی ہار گئی،ورثا مشتعل، دیر سے پہنچنے والے ڈاکٹر پر ٹوٹ پڑے تفصیلات کے مطابق کے مطابق علی صبح بسیمہ کے دیہی علاقہ ساجد سے ایک خاتون کو ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال میں میڈیکل آفیسر موجود نہیں تھا،مریضہ کے ورثا نے خود میڈیکل سپریٹنڈنٹ سے رابطہ کیا،رابطہ کرنے کے باوجود ڈاکٹر وقت پر نہ پہنچ سکا،مریضہ تڑپ تڑپ کر ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کے انتظار میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،مریضہ کے ورثا ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے مشعل ہوگئے تاخیر سے پہنچنے والے میڈیکل آفیسر کی دھلائی کرڈالی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ ذاکر بلوچ موقع پر پہنچ کر مریضہ کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور معاملہ افہام و تفہیم سے سلجھانے کی یقین دہانی کرواکر متوفیہ کی نعش کو تہجیز وتکفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی،واضح رہے کہ متوفیہ کے تین دن قبل علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے متوفیہ کو کسی بڑے شہر میں علاج کیلئے لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں