“کورونا پارٹی” میں شرکت کرنے والا 30 سالہ شخص کورونا سے جاں بحق
واشنگٹن: (انتخاب نیوز) امریکا کے ریاست ٹیکسس میں ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا جس نے کورونا کو جھوٹ اور ایک سازش سمجھا تھا، 30 سالہ شخص نے کورونا پارٹی میں شرکت کی تھی جن کا مقصد تھا کہ کورونا ایک جھوٹ اور ایک دھوکا ہے۔ پارٹی کا مقصد تھا کہ لوگوں میں اس بات کی تشہیر کریں کہ کورونا وجود نہیں رکھتی بلکہ یہ ایک دھوکا ہے۔ اس پارٹی میں شرکت کرنے والے شخص کو کورونا لگ گیا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گی جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے میں نے غلطی کی ہے۔ میں نے سمجھا تھا کہ کورونا ایک جھوٹ ہے مگر ایسا نہیں تھا۔
Load/Hide Comments


