اتحاد و یکجہتی کے لئے مقاصد کا تعین و سنجیدگی ضروری ہے،نذیر بلوچ

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بی ایس او تمام طلباء تنظیموں سے مشاورت اشتراک عمل اور مشترکہ نکات پر جدوجہد کو وقت و حالات کی ضرورت قرار دیتی اتحاد و یکجہتی کے لئے مقاصد کا تعین و سنجیدگی ضروری ہے مختلف موقعوں پر طلباء کے اتحاد کے لئے کی جانی والی سنجیدہ کاوشوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کیا ہے بلخصوص بلوچ طلباء جوکہ مختلف یونیورسٹیز میں کونسلز کے شکل میں سرگرم ہے یا بلوچستان میں سرگرم عمل ہے بی ایس او بلوچ شہداء کے وارث تنظیم کی حیثیت سے ہمیشہ اتحاد کے لئے کاوش کرتی آرہی ہے موجودہ دور میں بلوچستان میں طلباء سیاست پر قدغن لگا کر حقیقی سیاسی عمل کے خلاف ظلم و جبر کا نیا سلسلہ شروع کی گئی جوکہ ایک طرف طلباء کو لاپتہ کرنے اداروں کو مافیاء کے زریعے کرپشن کا شکار بنانے اور اب آنلائن کلاسز جوکہ ناقابل عمل ہے کے زریعے تعلیم پر ہی قدغن لگائی گئی ہے جسکا مقابلہ کرنے کے لئے تمام طلباء و طالبات کو مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے احتجاج کے پہلے مرحلے میں بی ایس او کے جانب سے تمام زونز میں احتجاجی مظاہرے بھوک ہڑتالی کیمپ و ریلیاں نکالی گئی اب دوسرے مرحلے اس ایشو کے حوالے سے تمام طلباء تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ احتجاجی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی تاکہ طلباء سیاست پر قدغن و آنلائن کلاسز جامعہ بلوچستان اسکینڈل و دیگر تعلیمی و مسائل متفقہ طور پر آواز بلند کیا جاسکے سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں سے رابطے کے لئے بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جوکہ تمام سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں سے رابطہ کرے گی اور احتجاجی حکمت عملی کو حتمی شکل دیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں