ڈاکٹر حئی کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس، برمش یکجہتی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار،بلوچ آبادیوں تک نیشنلزم کی تعلیمات پہنچانے کا عزم

کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شال میں این ڈی پی کی مرکزی چاروی مٹینگ منعقد کی گئی جسکی صدارت این ڈی پی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کی میٹنگ میں ڈپٹی آرگنائزر ایڈووکیٹ شاہ زیب بلوچ‘مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ‘ثنا ء بلوچ‘شیراحمد قمبرانی‘آغا نعمت شاہ‘سہیل بلوچ اور بہارخان کھیتران نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز شہدا بلوچستاب کے احترام میں دو منٹ کھڑے ہوکر کیاگیا اسکے بعد ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیامیٹنگ میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیامیٹنگ میں بلوچ نیشنلزم کے نظریہ کو بلوچستان اور دیگر علاقوں جہاں بلوچ آباد ہیں وہاں تک نیشنلزم کی تعلیمات کو پہنچایا جائے گا اور اس دوران تنظیم سازی پر بھی کام کیا جائے گا پارٹی کو فعال رکھنے کے لیئے بلوچستان میں تنظیمی دورے کئے جائیں گے مزید یہ کہ عوامی مسائل کو سرفیس میں لانے ک لیئے ضلعوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے ضلعوں کے متعلق عوامی مسائل پر توجہ دیں وفاقی نوکریوں میں جعلی لوکلز اور ڈومیسائلز پر بلوچستان کے نوجوانوں کا حق مارا جارہا ہے جسکی این ڈی پی بھرپور مزمت کرتی ہے اور اس حوالے سے پارٹی اپنی حکمت عملی تیار کرئے گئی میٹنگ میں برمش یکجہتی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ این ڈی پی ہر سطح پر برمش یکجہتی کمیٹی کو فعال رکھنے میں اپنا قومی کردار ادا کرئے گئی میٹنگ میں مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی کے ممبر وحید بلوچ اور ڈاکٹر بہار شاہ کی مرکزی آرگنائزرنگ عہدوں کو ختم کیا گیا کیونکہ مزکرہ ممبرز مسلسل 3بار مرکزی مٹینگ میں غیر حاضر رہے مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی نے تین نئے ممبرز کو مرکزی آرگنائیزنگ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں صائمہ بلوچ‘تبسم نادر ایڈووکیٹ اور یحییٰ بلوچ شامل ہیں وحید بلوچ اور ڈاکٹر بہار شاہ کا اب این ڈی پی کے مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں