سندھی قوم پرستوں کا افغانیوں کے مکمل انخلاء تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

میرپورخاص: افغانیوں سمیت تمام غیر ملکی سندھ پر بوجھ ہیں انہیں فوری طور پر ملک سے نکالا جائے،افغانی دہشت گرد ہیں اور تمام بنک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں،حکمران مدت پوری ہونے کے بعد بھی حکمران ان کو ملک بدر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،افغانیوں کے انخلا تک ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی،ایس یو پی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ،روشن بڑرو اور دیگر نے افغانیوں کے انخلا کیلئے ایس یو پی کی جانب سے لگائے جانے والے دو روزہ بھوک ہرتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس یو پی کے رہنما جگدیش آوجا،امیر علی تھیبو، منظور میمن،سماجی رہنما واجد لغاری،فقیر قیصر مری اور دیگر بھی موجود تھے انھوں نے مزید کہا کہ اس قبل ہم نے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھوک ہرتالی لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں اس کے بعد نواب شاہ اور دیگر شہروں میں بھوک ہرتالی کیمپ قائم کریں گے اور ہماری احتجاجی تحریک افغانیوں کے انخلا تک جاری رہے گی اس موقع پر افغانیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں