بھارتی فائرنگ جاں بحق کشمیر یوں کی تعداد 5ہوگئی، محمد اشرف صحرائی گرفتار
سرینگر:مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کرکے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا‘ 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی۔کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد ا?پریشن اور محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ غاصب فوج نے اشرف صحرائی کوپبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھارتی فوج سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔اْدھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل یوم شہداء منانے کا اعلان کیا اور مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔یاد رہے کہ 13جولائی 1931 کوڈوگرہ فوج نے سری نگر میں 22 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا تھا۔


