مسافر کم ہونے کا مسئلہ، پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کی مزید 19پروازیں منسوخ

کراچی(انتخاب نیوز)ایئر سیال اور پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی مزید پروازیں منسوخ ہو گئیں ، تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلان (پی آئی اے ) اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے جانے والی 19پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی سے دبئی جانے والی امارات ایئر کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔فلائی جناح کی کراچی سے لاہور اور فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز منسوخ ہوگئی، علاوہ ازیں پی آئی اے کی کراچی سے جدہ اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں