سابق سربراہ پاکستانی خفیہ ایجنسی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کرپشن الزام میں گرفتار

راولپنڈی(انتخاب نیوز)پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی )کے سابق سربراہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو رشوت لینے کے مقدمے کیخلاف درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن حکام نے نجف حمید کو گرفتار کیا اور عدالت کی ہدایت کے مطابق چکوال چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق رشوت لینے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد نجف حمید نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔قبل ازیں اپریل 2023 میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) نے نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آو¿ٹ آف ٹرن پروموشن کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال کے ڈی سی کو خط بھیجا جس میں نجف حمید کی زمین کی ملکیت کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔علاوہ ازیں 13 فروری کو انہیں چکوال میں مبینہ بدتمیزی پر نائب تحصیلدار کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں