پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔ میاں عزیز الدین ایڈووکیٹ نے اعتراضات سے متعلق درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولہ سونے کی قیمت بھی کم بتائی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیصل جاوید کے والد کے انتقال کے بعد اراضی ان کی ملکیت ہے، اس لیے پی ٹی آئی امیدوار کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
Load/Hide Comments


