آ ج سوگ کا دن ہے، خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ:نواب زادہ ادہ سراج رئیسانی شہید کے فرزند نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ13جو لا ئی کا دن میرے خاندان، قبیلے اور پورے ملک کے لئے سوگ کا دن ہے، آج ہی کے دن ملک دشمن عناصر نے مجھے یتیم اور میرے بابا سمیت سینکڑوں جانثاروں کو شہید کیا گیا، شہید سراج رئیسانی کی برسی پر حملے کی دھمکیوں کے باوجود جوق درجوق برسی کی تقریبات میں لوگ شرکت کررہے ہیں، پوری قوم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بابا کی شہادت کے بعد مجھے اکیلا پن محسوس نہیں ہونے دیا، ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں نے جنہوں نے پاکستان کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغامات میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ آج کا دن میرے خاندان، قبیلے اور پورے پاکستان کیلئے سوگ کا دن ہے۔ آج کے دن ملک دشمن عناصر نے مجھے یتیم کیا اور میرے بابا جان شہید سراج رئیسانی سمیت سینکڑوں جانثاروں کو شہید کیا۔ میرا عہد ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گاآج یومِ سوگ ہے، آج بابا جان شہید سراج رئیسانی کی برسی کا دن ہے۔ ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برسی پر سب کو اکھٹا کرنا ممکن نا تھا جس کے باعث اپنے اور اپنے والد کے چاہنے والوں سے ویڈیو کے ذریعے بات کرنا لازم سمجھا آج صرف میرے بابا جان شہید سراج خان رئیسانی کی ہی نہیں بلکہ اُن کے ساتھ شہید ہونے والے تین سو سے زائد محب الوطن پاکستانیوں کی بھی برسی ہے، شہداء کے لواحقین میرے سے انصاف مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے والد شہید سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد مجھے کبھی اکیلا پن محسوس نہیں ہونے دیا،میں اُن شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پاکستان کی خاطر اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ایک اور پیغام میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے لکھا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے بابا جان شہید سراج رئیسانی کی برسی پر حملے کہ دھمکیوں کے باوجود لوگ جوق در جوق برسی کی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ دشمن کی ہر چال میرے بازو، میرے شیر ناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں