برازیل طوفان، 12افراد جاں بحق، سولہ گھنٹے سے ملبے میں دبی بچی کو بچا لیا گیا

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوب مشرقی علاقے میں جمعہ کے روز آنے والے طاقتور طوفان سے منہدم مکان کے ملبے سے سولہ گھنٹے تک دبی رہنے والی بچی کو بچا لیا، طوفان کے نتیجے میں اب تک کم از اکم ایک درجن افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، حکام نے ریاست ریو ڈی جنیرو کے پہاڑی علاقوں میں ٹیمیں تعینات کردی ہیں اور طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو نازک قرار دیا ہے، اموات میں سے 4 اس وقت ہوئیں جب طوفان کی وجہ سے دارالحکومت سے ستر کلومیٹر اندرون کے پیٹروپولیس شہر میں ایک مکان گر گیا۔ایک پڑوسی نے بتایا کہ لڑکی کے والد، جو ہفتے کی صبح اس کے پاس مردہ پائے گئے تھے، نے بہادری کے ساتھ اپنی لاش کے ساتھ لڑکی کی حفاظت کی تھی، تریسٹھ سالہ لوئس کلاڈیو ڈی سوزا نے کہا کہ ہم تکلیف میں ہیں، لیکن اس معجزے کے لیے شکر گزار ہیں۔حکام نے بتایا کہ ریاست ریو ڈی جنیرو میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست ایسپریتو سانٹو نے کم از کم چار افراد کی ہلاکت اور سات کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں