بابر اعوان سمیت 24افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، وفاقی کابینہ نے 24افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی، تفصیلات کے مطابق ان افراد میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان بھی شامل ہیں، بابر اعوان کا نام دسمبر 2023ءمیں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔کابینہ نے 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں