عوام کا خادم ہوں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں:زابد ریکی

بسیمہ: جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت تعلیم پانی اور دیگر تعمیراتی منصوبے عوام کی امانت ہیں، عوام کا خادم ہوں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں انسانی خدمت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی،ان خیالات کا اظہار دورہ واشک شنگر کے موقع پر اجتماعی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی تعلیم صحت اور سڑکوں جیسی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے یہ تمام منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا خادم ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایا ان سے جو وعدے کئے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، انسانی خدمت میرا منشور ہے اور معاشرے میں انسانی خدمت سے تبدیلی آسکتی ہے میری نظر میں وزارت سے زیادہ عوام کی خدمات میری ترجیحات ہیں۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے مگر محبت و پیار کرنے والے عوام کے ساتھ میرا ہمیشہ کا رشتہ برقرار رہے گا۔انھون نے بی ایچ یو شنکر کا دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور انکے خیریت دریافت کی عملے کی حاضری چیک کی واضع رہے کہ واشک کے تاریخ میں کسی ایم پی اے کا پہلا دورہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں