نصیر آباد، مختلف واقعات میں ایک شخص قتل، خاتون زخمی،بابا کوٹ سے لاش برآمد
نصیر آباد (آئی این پی) نصیرآباد میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک عورت کو شدید زخمی کردیا جبکہ باباکوٹ کے علاقے سے پولیس نے ایک لاش کو برآمد کرلی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی کے علاقے میں ملزم نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک شخص در محمد کو قتل کر دیا جبکہ اپنی بیوی کو شدید زخمی کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں ایک شخص کی لاش کو پولیس نے برآمد کرلی ہے جس کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


