پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائے، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے پاکستان اوربھارت کوکشیدگی بڑھانے سے سے گریزکرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں۔امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پاکستان میں سویلینز کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعتراف پر تبصرے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاک بھارت الزامات کے بیچ میں نہیں آنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پرمیڈیارپورٹس کودیکھ رہے ہیں، پاک بھارت الزامات کے ےبیچ میں نہیں آنا چاہتے۔ترجمان نے پاکستان اوربھارت کوکشیدگی بڑھانے سے گریزکرنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں۔ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کہتا ہے بھارت نے اس کے درجنوں افراد قتل کیے ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے بظاہر ان ماورئے عدالت ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔میتھیو ملر نے اس سوال کو نظر انداز کیا اور پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی وزیرخارجہ،پاکستانی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو پر سوال کے جواب میں کہا کہ انٹونی بلنکن نے اسحاق ڈارسے گفتگومیں شراکت داری کی توثیق کی، پاک امریکا تعلقات آ گے بڑ ھنے پربات ہوئی۔میتھیوملر نے کہا کہ اسحاق ڈارنے سرمایہ کاری کی شراکت کووسعت دینے پرگفتگوکی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے معاشی تحفظ اورانہیں بااختیاربنانے پربات کی گئی۔


