گوادر ماسٹر پلان،بلوچ عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے،ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ؛ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر ماسٹر پلان منصوبوں کا مقصد بلوچ عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے آج بلوچستان بدترین مظلومیت کا نقشہ پیش کررہا ہے گزشتہ 15 سال سے ریاستی حکمرانوں نے نہتے معصوم بے گناہ عوام پر طاقت کا استعمال کررہے ہیں بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے حکمران مذاکرت کے بجائے طاقت کے استعمال کو ہی مسئلہ کا حل سمجھتے ہیں یوم شہداء بلوچستان کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ یوم شہداء بلوچستان کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام قوم پرست اور جمہوری قوتوں سے اپیل ہے کہ متحد ہو کر اس ظالمانہ جابرانہ قبضہ گیری اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کو منظم کرتے ہوئے انگریزوں سے وقت سے لیکر آج تک تمام شہداء کی لازوال قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدوجہد تیز کریں آج بلوچستان بدترین مظلومیت کا نقشہ پیش کررہا ہے گزشتہ 15 سال سے ریاستی حکمرانوں نے نہتے معصوم بے گناہ عوام پر طاقت کا استعمال کررہے ہیں حکمران لاپتہ ہونے والے ساتھ ساتھ چادر اور چاردیواری کا تقدس اور رسم و رواج کی پامالی اور قبضہ گیری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ایک طرف سے ریاست بلوچستان کے سیاسی مسئلہ کو مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال کو ہی اس مسئلہ کا حل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی بدترین صورتحال میں جہاں بلوچستان کے وسائل کے لوٹ کھسوٹ کیساتھ ساتھ گوادر ماسٹر پلان جیسے سی پیک منصوبوں کا مقصد یہ ہے کہ ترقی کے نام پر بلوچ عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے اور عملی اقدامات عروج پر ہیں انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا بلوچستان قید خانے کا نقشہ پیش کررہا ہے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں لگی ہوئی ہیں بلوچستان میں انسانی حقوق کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے سیاسی آزادیاں بالکل ختم ہو کررہ گئی ہیں ریاستی حکمران جب چاہئے ماورائے آئین و قانون گرفتاریاں اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایسے پرتشدد حالات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دانشوروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس ظالم و جابرانہ استحصال ریاستی دہشت گردی کے خلاف محنت کش عوام میں قومی وطنی شعور کے ساتھ ساتھ اپنے حق و حکمرانی ساحل ووسائل پر مکمل اختیارات کے لئے گوادر سے لیکر ژوب اور تفتان سے لیکر چمن تک شعوری طور پر منظم کرتے ہوئے اپنا تاریخی فریضہ نبھائیں انہوں نے کہاکہ جہاں اندھا دھند طاقت استعمال ہو رہی ہے تمام قومی جمہوری قوتوں کے لئے کہ وہ متحد ہو کر جدوجہد کے لئے مظلوم عوام میں جذبہ پیدا کریں اور جدوجہد کو منزل مقصود تک اپنا بھرپور رول ادا کریں انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کا دفعہ کرتے ہوئے حقیقی جمہوریت اور حقیقی وفاق اور عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی عدلیہ کی مکمل آزادی اور آزاد خودمختار الیکشن کے قیام کے لئے وہ تمام پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں