جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی
پشاور (انتخاب نیوز) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، بچہ شدید زخمی۔ مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جارہے تھے کہ ایک بچے کا پاﺅں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا۔
Load/Hide Comments


