چیف سیکرٹری بلوچستان نے خودکواوور ٹائم کی مد میں 33لاکھ کیش ایوارڈ سے نواز دیا، شہری نے لیگل نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد؛چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی جانب سے مالی سال 2020-21 میں خودکواوور ٹائم کی مد میں 33لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سابق آئی جی و ڈی جی ایف آئی اے،نیکٹا فرسٹ نیشنل کوآرڈینیٹر طارق پرویز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ طارق پرویز نے لکھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے مالی سال 2020-21 میں 14روز کیلئے اوور ٹائم لگانے کی مد میں خود کو 33لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیدیاہے ۔یہ ایک شرمنا ک اور قابل نفرت فعل ہے۔انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی اقدامات عشرت حسین پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کیلئے مزید مالیاتی اختیارات کی سفارش کررہے ہیں جس سے چیف سیکرٹری تعلق رکھتے ہیں۔تمام چیف سیکرٹریزصاحبان کا آڈٹ ہونا چاہئیے۔ٹوئٹ کے ساتھ چیف سیکرٹری کے دفتر کے سرکاری دفتر کے ملازمین کی فہرست بھی چسپاں کی گئی ہے جس میں کیش ایوارڈ سے مستفید ہونے والے ملازمین کی تفصیلات موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکے ڈرائیور مصری خان نے بھی ساڑھے تین لا کھ روپے لئے ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ کے رہائشی بایزیدخروٹی نے اپنے وکیل سلیم اختر ایڈووکیٹ کے ذریعے مذکورہ اقدام پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو لیگل نوٹس جاری کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں