اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی دھمکی پر تیونسی وزیراعظم عہدے سے مستعفی
تیونس سٹی:تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے صدر قیس سعید کو اپنا استعفا پیش کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم کیخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعدتیونس کے صدر نے وزیراعظم کو استعفی پیش کرنے کا کہا تھا۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق الیاس الفخفاخ نے ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کیلئے استعفا دیا ہے
Load/Hide Comments


