بولان میڈیکل کالج کو جلد بحال نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، بلوچ ڈاکٹرز فورم
کوئٹہ:بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے کارکنوں پر پولیس کی غنڈہ گردی اور ڈاکٹر الیاس بلوچ اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حق کے لیے نکلنے والے طلبا، ڈاکٹرز اور ملازمین کو حراساں کرکے تحویل میں لینے اور دھمکی آمیز رویہ رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ترجمان نے کہا موجودہ حکومت بی ایم سی کا مسلہ حل کرنا نہیں چاہتا یا پھر وائس چانسلر اور رجسٹرار بولان میڈیکل کالج صوبائی حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں، جو حکومت کے کسی بھی احکام کو ماننے سے انکاری ہیں بلوچ ڈاکٹر فورم نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آج تک ہم انتہائی اور سخت اقدام سے صرف اور صرف اپنے غریب اور مظلوم عوام کو تکلیف میں نہ ڈالنے کے لیے اٹھانے سے گریز کیا ہے۔ صوبائی حکومت کا رویہ تبدیل نہ ہوا اور بولان میڈیکل کالج کو جلد بحال نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے کردار پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بینچوں پر بیھٹنے والوں کی مجبوری تو سمجھ آتی ہے مگر اپوزیشن کی اتنے اہم مسلئے پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے آخر میں ترجمان نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کی کے اگر جلد ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلوچ ڈاکٹر فورم طلبا اور ملازمین کے ساتھ مل کر سخت اقدام اٹھائے گی جس کا دمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہوگی۔


