وزیر اعلی کی کمشنرو ڈی سیز کو تمام محکموں کے ماہانہ دورہ کرنے و کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: محکمہ ملازمتہائے نظم ونسق کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ ان کے ڈویژنز اور اضلاع میں موجود تمام انتظامی دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے انکے ماہانہ بنیادوں پر دورے کریں۔ اور انکی رپورٹ مرتب کرکے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو وزیراعلی اور ہر محکمہ کے متعلقہ سیکرٹریز کے پاس جمع کروائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے دوروں کے دوران ہر محکمے کی اچھے کاموں کا تذکرہ کریں اور ساتھ ہی جہاں پر غفلت سے کام لیا گیا یا فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کی گئی۔ اس کو من و عن اسی طرح رپورٹ میں بیان کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ اور اگر کوئی رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس پائی گئی۔ تو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں