خضدار میں ڈکیتی کی مذاحمت پر فائرنگ، ہندو تاجر زخمی، مرکزی شاہراہ بلاک
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار ارباب کمپلیکس میں ہندوتاجر کو لوٹ لیا ۔ مزاہمت پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، ڈاکوباآسانی فرار، قومی شاہراہ بلاک ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں دن دیہاڑے ارباب کمپلیکس میں ڈاکوراج ، ہندوتاجرکولوٹ لیاگیا ۔ مزاہمت پر ہندوتاجر سنی کمار کو گولی مارکر زخمی کردیا اور ڈاکو فرار تاجرہسپتال منتقل قومی شاہراہ کو گھوڑاچوک کے ایریا سے احتجاجاً تاجروں نے بند کردیا ۔ خضدار میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے حکام بالانوٹس لیں۔ دریں اثناءانجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل نے اپنے بیان میں ارباب کمپلیکس میں ہندو تاجر کی دکان میں ڈکیتی کی مزمت کی ہے انہوں نے کہا اب عوام اور تاجربرادری ڈاکووں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر ہے ۔ خضدار اس وقت تاریخی بدامنی کے دور سے گزررہا ہے ، شہر میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اس وقت تاجر برادری احتجاجاً روڈبندکیاہے لیکن ان سے اب تک کوئی پولیس و انتظامیہ کا نمائندہ ملنے کے لئے نہیں آیا ہے۔ اور نہ ہی جائے وقوع پر پہنچا ہے۔ اس سے قبل بازار میں ہندو تاجر سے لاکھوں روپے لوٹا گیا اور اس بار ارباب کمپلیکس میں ڈکیتی ہوئی ہے جس میں ہندو تاجر سنی کمارکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے اور لاکھوں روپے لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے ہیں اسی طرح دیگر بہت سارے جرائم اسٹریٹ کرائمز روزانہ کی بنیاد پر ہورہے یہ صورتحال تاجروں کے لئے تشویشناک امر ہے انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے۔


