فاروق مری اور نظر محمد تاحال لاپتہ، ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے، بوڑھی والدہ کی فریاد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ محمد فاروق مری اور نظر محمد کی والدہ کی جانب سے جلد بازیابی کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق وی بی ایم پی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نظر محمد مری کی والدہ بوڑھی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 12سال سے لاپتہ ہے، اگر بیٹے پر الزام ہے تو منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر بے قصور ےہ تو رہا کیا جائے، دوسری جانب محمد فاروق مری ولد محراب خان کی والدہ نے بھی اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ 2022سے میرا بیٹا لاپتہ ہے جبکہ میرا شوہر گونگا ہے اور غریب گھرانے سے ہمارا تعلق ہے ، بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد مالی مشکلات سمیت ذہنی کرب و اذیت کے شکار ہیں ۔ علاوہ ازیں دونوں کی والدہ نے بیٹوں کی با حفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں