لیویز فورس کے اہلکاروں کو جدید طرز کے ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے، ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکاروں کو جدید طرز کے ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے بلوچستان لیویز فورس کی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں بلوچستان لیویز فورس کے لیے اسلحے کی خریداری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سربراہ ہیوی ٹیکسلا انڈسٹریز لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر اور ڈی جی لیویز مجیب الرحمن قمبر انی بھی موجود تھے۔اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے صوبائی وزیرداخلہ کو ٹیکسلا انڈسٹریز کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔صوبائی وزیر داخلہ نے ہیوی ٹیکسلا انڈسٹریز کے معیاری عالمی دفاعی اور حفاظتی آ لات کی تیاری اور کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آرڈینس فیکٹری کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنا ہمارے لی یاعزاز ہے صوبائی وزیر داخلہ نے ٹینک الخالد- ون،بکتربند گاڑیوں سکیورٹی وہیکلز ڈریگون، پروٹیکٹر اور بلٹ پروف سازوسامان کا بھی معائنہ کیا صوبائی وزیر نے ٹینک الخالد۔ ون کی تیاری کے مراحل اور اسکی کارکردگی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مصنوعات ملک کے اندر تیار کرنے اور انکی فروخت کی غرض سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک کے اندر تیار کی جانیوالی سکیورٹی وہیکل محافظ اور پروٹیکٹر کے استعمال کی بھی تعریف کی انہوں نے کہا کہ واہ انڈسٹریز نے بہترین اسلحہ بنا کر دنیا پر آشکار کردیا گیا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی عسکری طاقت بن چکا ہے جو بساط مقامی طور پر نہایت معیاریام اور باریک ہلکے ہتھیار تیارکرنے لگا ہے انہوں نے کہا کہ بیشتر سرمایہ کار اداروں کے برعکس آج عسکری ادارے ہر لحاظ سے ان کے معیار پراترتے ہیں اور ہمیں فخر و اطمینان کا احساس بخشتے ہیں انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس فور س عوام کا بہتر تحفظ کے ساتھ امن امان کے لیے اقدامات اُٹھا سکتی ہے صوبائی حکومت امن وامان کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور لیویز فورس مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہوکر بہترین فورس بن رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں