کیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
کوئٹہ( این این آئی) ضلع کیچ اور گوادر میںگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 29افراد میںڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ اور گوادر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں برس ڈینگی کے 6938 مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 6483 افراد کا تعلق کیچ سے ہے ، واضح رہے کہ ڈینگی وائرس سے صوبے میں 2افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


