چار سو ارب روپے نہ ملے تو وفاق رد عمل کیلئے تیار رہے، گنڈا پور کی پھر دھمکی

پشاور(این این آئی)و زیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر وفاق صوبے میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈزنہیں دیگی،تو پھر دمادم مست قلندرہوگا، کفایت شعاری بہت ضروری ہے، عوام کے پیسے پر مزید عیاشی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبے میں بجلی کے مسائل زیادہ ہے اس کےلئے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کوسولرائز کرینگے۔ غریبوں کیلئے مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے، جب تک سولرائزیشن نہیں ہوتی، سرکاری دفاتر 20 فیصد سے اوپر بل خود بھریں گے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ وفاق صوبے میں جاری منصوبوں سے متعلق فنڈز نہیں دیئے جارہے ہیں اگر وفاق صوبے میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈزنہیں دیگی،تو پھر دمادم مست قلندرہوگا، صوبے میں بجلی کے مسائل زیادہ ہے اس کےلئے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کوسولرائز کرینگے،غریب لوگوں کےلئے بھی سولر سسٹم کاانتظام کررہے ہیں ،پچاس فیصد خرچہ حکومت برداشت کریگی،عوام کے ٹیکسوں پر مذید عیاشیاں برداشت نہیں کی جائے گی،بہت جلد سرکاری دفاتر کے بلوں پر20فی صد کٹوتی کی جائےگی۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف ہرظلم کابدلہ لینگے، توشہ خان میں گھڑی بھیجنے پرسزا،لیکن گاڑی لینے والاصدراوروزیراعظم بن گیاہے،ہماری برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے،کیاپاکستان کاٹھیکہ صرف ہم نے لیاہے، چیف الیکشن کمشنر کوکہتاہوں، جتنے کیسزبناتے ہو، بنائے،میراکچھ نہیں بھگاڑ سکتے۔ قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی جا رہی ہے، اگر اس سال ان کا حق نہیں ملا تو وفاقی حکومت رد عمل کے لئے تیار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں