وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں کا احتجاج

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔ صحافیوں نے وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں مگر پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے کل نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں