لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرادی گئی

لاہور( آئی این پی) وفاقی حکومت نے فنانس بل 2024 کے تحت انکم ٹیکس قانون میں لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرادی ۔اس سے قبل انکم ٹیکس دہندگان کو فائلرز اور نان فائلرزکی دو کیٹیگریز میں رکھا گیا تھا تاہم اب لیٹ فائلر کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے جو انکم ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر ٹیکس کی زیادہ شرح کو راغب کرے گی۔ اس اقدام سے ٹیکس ریٹرن کی بروقت فائلنگ کا رجحان بڑھے گا۔ود ہولڈنگ اور نارمل ٹیکس کی بلند شرح سے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ 30 جون کو مالی سال کے اختتام کے بعد افراد اور افراد کی ایسوسی ایشن کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ایک اور اہم ترمیم جائیداد کے لین دین کے ود ہولڈنگ ٹیکس نظام کی ہے جس میں پراپرٹی قیمت کے مطابق سلیب متعارف کرائے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں