کوئٹہ کلی کوتوال میں نشہ کے عادی افراد نے ڈیرے جما لیے، علاقہ مکین پریشان
کوئٹہ(یو این اے )کوتوال قبرستان نشہ کے عادی افراد نے اپنا ڈیرے جمالیے قریب گھروں کے بجلی کے میٹر اور دیگر سامان چوری ہونے لگا ہے آئی جی پولیس کوتوال قبرستان میں نشہ کے عادی افراد کے خلا ف کاروائی کریں کیونکہ علاقے کے عوام کے بجلی کے میٹر اور دیگر قیمتی سامان محفوظ نہیں ہے حتی کے اب قبرستان کے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل بھی چھیننے لگے ہیں ان کے خلاف کاورائی کرکے علاقے کے مکینوں کو نجات دلائی جائے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نشہ کے عادی افراد سرعام روڈ پر بیٹھ کر ہیروئن اور دیگر نشہ کرنے میں مصروف ہیں جس سے سکول کے بچے اور بچیوں میں اس کے برے اثرات مرتب ہورہے ہیں حکومت ان نشے کے عادی افراد کو ان سینٹروں میں منتقل کریں جہاں نشہ کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ یہ کارآمد شہری بن کر نہ صرف اپنے گھروالوں بلکہ معاشرے کا بہترین شہر ی بن سکیں آئی جی پولیس سے یہ بھی اپیل ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ جب منشیات فروش نہیں ہوں گے تو منشیات کے عادی افراد بھی نہیں ہوں گے سرعام ہیروئن کی فروخت جاری ہے جس سے نوجوان بڑی تیزی سے اس لت میں پھنس رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔


