نوشکی، موبائل ٹاور کی خرابی کیخلاف علاقہ مکینوں نے آر سی ڈی شاہراہ بند کردی

نوشکی (صباح نیوز) کچکی علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کی خرابی کیخلاف کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ بلاک۔ علاقہ مکینوں نے مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر شاہراہ کو بند کردی۔ اس حوالے سے علاقہ مکین ملک فتح محمد حسنی نے کہا کہ موبائل ٹاور میں بیٹریاں نہیں، موبائل ٹاور پر سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی فوری نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں