راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کو گرفتار کرنیکا حکم دیدیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی کی سول عدالت نے پی ٹی آئی کے معطل رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پی ٹی آئی کے معطل رہنما شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے جاری کیے، شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مو¿قف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں