کراچی میں بی وائے سی کا دھرنا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت احتجاج کرنیوالے کئی مظاہرین کو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔ مظاہرین اپنے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے کہ پولیس کی جانب سے کئی مظاہرین کو جبری گرفتار کرلیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر آدھی رات کو سندھ پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تحریک پر وحشیانہ کریک ڈاﺅن کے خلاف منعقدہ ایک پرامن احتجاج پر رتشدد حملہ کیا۔ خواتین سمیت کئی پرامن مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ جب مظاہرین نے مزاحمت کی تو پولیس نے ان میں سے کچھ کو چھوڑنے پر مجبور کیا، حالانکہ دس سے زائد مظاہرین کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ ریاست ایک طرف جعلی مذاکرات کا مظاہرہ کررہی ہے تو دوسری طرف پرامن مظاہرین کو ہراساں اور گرفتار کررہی ہے۔ ریاست کی ان کارروائیوں کے خلاف، بی وائی سی زیر حراست مظاہرین کی حفاظت اور رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر پرامن طریقہ استعمال کرتے ہوئے مزاحمت جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں