مالی معاوضہ جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو حل نہیں کرتا، آمنہ مسعود جنجوعہ

اسلام آباد(این این آئی) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے انکے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی معاوضہ جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو حل نہیں کرتا، حکومت کو احتساب، انصاف اور لاپتہ افراد کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانا چاہیے، مالی معاوضہ وصول کرنا ان کا بنیادی مقصد نہیں ہے،اگر کمیشن اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا سکتا تو اسے گھر بیٹھ جانا چاہیے،حکومت سنجیدہ ہے تو کمیشن بند کرے یا اسکے سربراہ کو تبدیل کرے،لاپتہ افراد کی بیویوں کو انکے تمام حقوق ملنے چاہیں اور انکے بنک اکاﺅنٹس بحال ہونے چاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں