خالق آباد، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش برآمد
خالق آباد (یو این اے) گزشتہ شب کوررحمت ڈابر ایریا سے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق، لاش آج سیلابی ندی سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب محمد حسین ولد محمد اعظم قوم لانگو سکنہ کارچھاپ خالق آباد ٹرائی پارٹ بورنگ پر کام کررہا تھا کہ ساتھی کو یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں سیلابی پانی کو دیکھ کر آتا ہوں مذکورہ شخص واپس نہیں آیا، رات بھر انہیں تلاش کیا گیا مگر نہ مل سکا، صبح سیلابی ندی سے لاش برآمد ہوئی جسے سیلابی پانی بہا کر ڈبویا تھا پانی کے کیچڑ میں دھنسا ہوا تھا صرف پاﺅں نظر آنے پر دیکھ کر نکالا گیا۔
Load/Hide Comments


